تازہ ترین
Home / انٹرویوز / مسلم لیگ فنکشنل لیڈیز ونگ کا 20 مارچ کو شہید سورہیہ بادشاہ کے یوم شہادت کے حوالے سے آرٹس کونسل میں ہونے والے عوامی جلسے میں بھرپور شرکت کا اعلان

مسلم لیگ فنکشنل لیڈیز ونگ کا 20 مارچ کو شہید سورہیہ بادشاہ کے یوم شہادت کے حوالے سے آرٹس کونسل میں ہونے والے عوامی جلسے میں بھرپور شرکت کا اعلان

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مسلم لیگ فنکشنل لیڈیز ونگ نے 20 مارچ کو شہید سورہیہ بادشاہ کے یوم شہادت کے حوالے سے آرٹس کونسل میں ہونے والے عوامی جلسے میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا ہے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی انفارمیشن سیکریٹری ایم پی اے نصرت سحر عباسی کی صدارت میں فنکشنل لیگ ہاؤس میں لیڈیز ونگ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سکریٹری سردار عبد الرحیم نے کہا کے آج مشکل حالات ہیں حکومت ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے 12 سالوں سے پیپلز پارٹی نے سندھ کے وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے یے انتہائی ضروری ہے کہ ہماری بہنیں ہمارا ساتھ دیں، کراچی کی عوام تیزی سے فنکشنل لیگ میں شامل ہو رہی ہے کراچی کے 6 اضلاع مکمل طور پر فعال ہیں، ہر ضلعی میں لیڈیز ونگ کو فعال کیا جائے گا، انہوں نے کہا کے ہمارے لیڈر پیر صاحب پگارا کا واضع پیغام ہے کہ اپنی بچیوں کو تعلیم دو اگر ہماری خواتین تعلیم یافتہ ہونگی تو معاشرہ ترقی یافتہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ 20 مارچ کو آرٹس کونسل کراچی میں شہید سورہیہ بادشاہ کے یوم شہادت کے حوالے سے ہونے والے جلسے میں زیادہ سے زیادہ خواتین کی شرکت کو یقینی بنائیں، ایم پی اے نصرت سحر عباسی نے کہا کے شہید سورہیہ بادشاہ وطن کے ہیرو ہیں جنہوں نے وطن کی آزادی کے لیے نہ صرف خود پر لاکھوں حروں نے ان کی قیادت میں وطن کے لیے اپنی جانیں قربان کی، شہید سورہیہ بادشاہ کو انگریز سامراج نے بڑی بڑی لالچیں دی خان بہادر اور سر کے القابات دینے کی کوشش کی گئی مگر انہوں نے وہ تمام القابات کو ٹھوکر مارکر وطن کی آزادی کو ترجیح دی، انہوں نے کہا کہ کراچی کی عوام فنکشنل لیگ میں شمولیت کر رہے ہیں، لہذا یہاں موجود تمام بہنوں پر یہ زمہ داری عائد ہوتی ہے کے 20 مارچ کو آرٹس کونسل میں ہونے والی شہید سورھیہ بادشاہ کی کانفرنس میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں، اجلاس میں فنکشنل لیگ کراچی کے کنوینئر بیریسٹر ارشد شر، شہناز کیریو، شہناز جمیل، سحر ممتاز، الماس، گلناز تنولی، شہربانو، پروین طارق، صائمہ شوکت، نائلہ سومرو، خدیجہ سھتو، طاہرہ صدیقی، ہما بانو اور دیگر نے شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے