سانگھڑ (ڈسٹرکٹ رپورٹر: رضوان احمد) ٹنڈو آدم کے محلے احمد آباد، بالاگام روڈ اور جوہرآباد کے علاقہ مکینوں کا میونسپل انتظامیہ کے خلاف احتجاج نااہل کونسلر و میونسپل چیئرمین کو بر طرف کرنے کا مطالبہ، انتخابات سے قبل عوام سے انکے بنیادی مسائل حل کرانے کی یقین دھانی کروائی گئی تھی علاقہ مکین کا موقف۔ تفصیلات کے مطابق محلہ احمد آباد کے رہائشی سماجی رہنماء عبدالوحید غوری، علاقہ مکین محمد طاہر، واجد غوری، فرحان شاہ و دیگر نے میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم کے چیئرمین اصغر علی عباسی اور کونسلر رانا ذوالفقار کی عدم دلچسپی کے سبب وارڈ نمبر 8 میں بنیادی مسائل حل نہ ہونے کے خلاف میڈیا کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل منتخب کونسلر رانا ذوالفقار نے ووٹ لینے کی غرض سے یقین دھانی کروائی تھی کہ علاقائی مسائل کو ترجیہی بنیادوں پر حل کرائے جائیں گے تاہم منتخب ہونے کے بعد ہی سے منتخب کونسلر غائب ہوگیا جبکہ میونسپل چیئرمین اصغر عباسی کو متعدد بار انکے آفس میں شکایت کی ہے لیکن انھوں نے کسی قسم کا کوئی نوٹس نہیں لیا وارڈ نمبر8 کے ایریا میں نالیوں میں گندگی اور گندا پانی بھرا پڑا ہے جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جسکے سبب مکھیوں، مچھروں کی بہتات ہے بدبو سے علاقہ مکینوں کے وبائی امراض میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے انھوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی عوامی ادارہ ہے لیکن وہ مکمل طور پر سیاسی اکھاڑا بن چکا ہے من پسند افراد اور علاقوں کو نوازا جارہا ہے جبکہ سیاسی مخالفین کو بنیاد بناکر انھیں نظر انداز کیا جارہا ہے انھوں نے ڈی سی سانگھڑ، اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوآدم سے مطالبہ کیا ہیکہ وارڈ نمبر 8، بالاگام اور جوہرآباد کو نظر انداز کرنے پر نوٹس لیا جائے اور ہمارے بنیادی حقوق مہیا کیے جائیں۔
![]()