تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کرونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے طور پر ایئرپورٹ پر تمام غیر ضروری سروسز فوری معطل کی جائیں۔ سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سید جنید علی شاہ

کرونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے طور پر ایئرپورٹ پر تمام غیر ضروری سروسز فوری معطل کی جائیں۔ سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سید جنید علی شاہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سابق صوبائی وزیر صحت اور پرائیویٹ ہاسپٹلز اینڈ کلینک ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے حکام کو تجویز دی ہے کہ کرونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے طور پر ایئرپورٹ پر تمام غیر ضروری سروسز فوری معطل کی جائیں جن میں پورٹر سروسز، لگیج سروسز، کے علاوہ ڈیوٹی فری شاپ اور دیگر کمرشل بوتھ بھی بند ہونے چاہیں انھوں نے اس سلسلے میں سول ایوی ایشن حکام کو ایک خط تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فضائی سروس مکمل بحال ہونے تک عملہ بھی محدود کردیا جاۓ۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے سب سے زیادہ خدشات بیرون ممالک سے آنے والے افراد کی وجہ سے ہوتے ہیں اگر اسکے سدباب کیلئے اقدامات نہیں کئے گئے تو حالات مزید سنگین ہو سکتے ہیں۔ انھوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل کے میچز بغیر کراؤڈ کے کرانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں متعدد بڑے ایونٹس منسوخ کئے جارہے ہیں۔ ڈاکٹر جنید علی شاہ نے حکومت سندھ کے اسکولوں کی تعطیلات میں مزید اضافے کے فیصلے کو بھی سراہا ہے اور کہا ہے کہ وزیر اعلی نے یہ بڑا دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے عوام الناس کو مشورہ دیا کہ وہ بڑے اجتماعات والی جگہوں خاص طور پر پارکس اور شاپنگ مالز پر جانے سے گریز کرہں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے