تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کورونا وائرس پر احتیاطی تدابیر کے باعث پیپلز پارٹی نے اتوار کو گھوٹکی میں خواتین کا جلسہ منسوخ کر دیا

کورونا وائرس پر احتیاطی تدابیر کے باعث پیپلز پارٹی نے اتوار کو گھوٹکی میں خواتین کا جلسہ منسوخ کر دیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کورونا وائرس پر احتیاطی تدابیر کے باعث پیپلز پارٹی نے اتوار کو گھوٹکی میں خواتین کا جلسہ منسوخ کر دیا ہے۔ جلسے سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرنا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے خدشات کے بعد پیپلز پارٹی نے پارٹی کے عوامی اجتماعات کو محدود کردیا ہے۔ پارٹی زرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے 15 مارچ کو گھوٹکی میں خواتین کا اجتماع منسوخ کر دیا ہے۔ گھوٹکی میں خواتین کے اجتماع سے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرنا تھا۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نے لاڑکانہ جلسے کو بھی محدود کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ زوالفقار علی بھٹو کی برسی پر 4 اپریل کو جلسے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے