ایبٹ آباد (رپورٹ: عتیق سلیمانی) تھانہ ڈونگا گلی کی بڑی کاروائی گلیات میں بھڑتی ہوئی چوری کی وارداتوں میں ملوث ٹائر چور گرفتار۔ چور گینگ کے دیگر ملزمان کی تلاش جاری مزید تفتیش جاری۔ ڈونگا گلی پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم گذشتہ کئی سالوں سے رات کے اندھرے میں گاڑیوں کے ٹائر کھول کر وارداتیں کرتا تھا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ ڈونگا گلی سردار واجد نے صحافیوں کو بتایا کہ گلیات میں گذشتہ چند سالوں میں گاڑیوں کے ٹائر چوری کی وارداتوں پیش آتی رہی ملزمان رات کی تاریکی میں گاڑیوں کے ٹائر کھول کر چوری کرتے تھے۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ کے گلیات ٹورسٹ پوائنٹ ہے یہاں پاکستان سمیت دنیا بھر کے لوگ سیاحت کی غرض سے آتے ہیں ان کی جان و مال کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے۔ گلیات میں منشیات سمیت دیگر وارداتوں کے خاتمے اقدامات کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ گلیات کے امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ان مزید کہا کہ ٹائر چور گینگ کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا مزید تفتیش جاری ہے اور بہت جلد دیگر ملزمان کو بھی تلاش کیا جائے گا۔
![]()