کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) چیئرمین بلدیہ غربی کراچی اظہار الدین احمد خان نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے سہولیات کی فراہمی کا عمل ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے پارلیمانی لیڈرز ذیشان احمد، جلیل شمسی، اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور امیر جماعت اسلامی ضلع غربی اسحاق خان کے ہمراہ یوسی 15 میں جاری روڈ کارپیٹنگ کے کاموں کا معائینہ اور افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ بلدیہ غربی کی تمام یونین کمیٹیوں میں مرحلہ وار تعمیر ومرمت کے ساتھ ساتھ تزین وآرائش،صفائی ستھرائی،روشنی اور دیگر کام جاری ہیں ان تمام کاموں کی تکمیل سے گلی محلوں میں رہائش پذیر افراد کو بہتر ماحول میسر آرہاہے بلدیہ غربی میں رہائش پزیر افراد کو بلدیاتی وسائل کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے چاروں زونوں میں انتظامیہ بلدیہ غربی دیگر یوٹیلیٹی سروسز فراہم کرنے والے اداروں کے اشتراک عمل سے ترجیحی بنیادوں پر سہولیات کی فراہمی میں مصروف عمل ہے اور اس عمل کو موثر انداز میں جاری رکھنے کیلئے اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور علاقائی معززین کی مشاورت سے اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے موقع پر موجود بلدیاتی افسران نے بلدیہ غربی میں جاری تعمیر و مرمت، صفائی ستھرائی اور روشنی کی فراہمی کے حوالے سے جاری کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ پیش کی۔
![]()