Home / اہم خبریں / پاکستان کرکٹ بورڈ نے حکومتِ سندھ کی سفارش پر ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے آئندہ میچز خالی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد کروانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے حکومتِ سندھ کی سفارش پر ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے آئندہ میچز خالی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد کروانے کا فیصلہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان کرکٹ بورڈ نے حکومتِ سندھ کی سفارش پر ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے آئندہ میچز خالی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق 13 مارچ بروز جمعہ سے ہوگا تاہم آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے مابین میچ کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کرنے والے تماشائیوں سے درخواست ہے کہ وہ حکومتِ سندھ کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری پر مکمل عمل کرتے ہوئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ یہ فیصلہ کھلاڑیوں، آفیشلز، تماشائیوں اورمیڈیا کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق پی سی بی سے منظور شدہ کمرشل پارٹنرز، میڈیا نمائندگان اور دیگر سروس فراہم کرنے والے افراد پر نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف اور فرنچائز مالکان کےاہلخانہ کو بھی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ اس دوران پی سی بی نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہاتھ ملانے سے اجتناب کریں۔ پی سی بی مداحوں سے بھی درخواست کرتا ہے کہ وہ کھلاڑیوں سے آٹوگراف ، تصاویر یا سیلفیز لینے سے اجتناب کریں۔ علاوہ ازیں پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ میچ کےبعد کھلاڑی، حریف ٹیم کے اسکواڈ میں شامل اراکین سے ہاتھ ملانے کی بجائے زبانی کلام کریں۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہےکہ کرکٹ میں صحت اور حفاظت کو ہمیشہ ترجیح دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی سی بی کھلاڑیوں، آفیشلز، تماشائیوں، میڈیا، سروس پرووائیڈرز اور سیکورٹی اہلکاروں کی صحت اور حفاظت کا مکمل خیال رکھتا ہے۔ وسیم خان نے کہا کہ حکومتِ سندھ کی سفارش کے بعدپی سی بی نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہےکہ کراچی میں شیڈول آئندہ میچز خالی نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے مزید کہاکہ پی سی بی کراچی کے فینز سے ہمدردی رکھتا ہے جنہوں نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے ابتدائی میچوں سمیت گذشتہ ایڈیشن کے 8 میچوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا تاہم حکومتِ سندھ کی سفارش کے بعد ہمارے لیے بطور احتیاطی تدابیر یہ فیصلہ کرنا ضروری تھا۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں پی سی بی کھلاڑیوں اور ٹیموں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اوراس حوالے سے انہیں مکمل باخبر رکھا جارہا ہے۔ وسیم خان نے کہا کہ کھلاڑیوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اس سلسلے میں ان کے تعاون کے مشکور ہیں۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہاکہ 10 مارچ کو کراچی میں میچز شیڈول کے مطابق کروانے کا فیصلہ حکومتِ سندھ کی مشاورت سے ہی کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی ہمیشہ مقامی حکومت کی مشاورت سے فیصلے کرتا ہے۔ وسیم خان نے کہا کہ لیگ کے لاہور میں آئندہ میچز کے حوالے سے پی سی بی، پنجاب حکومت سے رابطے میں ہےاور اس حوالے سے پی سی بی صوبائی حکومت کی ہدایات پرمکمل عمل کرے گا۔ اس حوالے سے ٹکٹوں کی واپسی پی سی بی کی ری فنڈ پالیسی کے تحت بذریعہ ٹی سی ایس مراکز اور www.yayvo.com
ہوگی، جس کی تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے