Home / اہم خبریں / حنید لاکھانی کی جانب سے پریس کلب کے ممبران کے لیے حسین لاکھانی ہاسپٹل میں مفت علاج کی سہولت کا اعلان

حنید لاکھانی کی جانب سے پریس کلب کے ممبران کے لیے حسین لاکھانی ہاسپٹل میں مفت علاج کی سہولت کا اعلان

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماو سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی کی دعوت پر کراچی پریس کلب کے گورننگ باڈی کے اراکین کا سوئیٹ ہومز، وائس آف سندھ ، آواز بے زبان، سیلانی سینٹر کا دورہ اس موقع پر اراکین گورننگ باڈی جنرل سیکریٹری ارمان صابر، نائب صدر سعید سربازی، ثاقب صغیر، وحید راجپر، عبدالجبار ناصر اور دیگر گورننگ باڈی کے ممبران شامل تھے اس موقع پر پی ٹی آئی کراچی کے نائب متعمد اطلاعات صدام کنبھر بھی موجود تھے حنید لاکھانی نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں صحافتی اداروں اور میڈیا کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔ میڈیا اب ایک ریاستی ستون بن کر ابھر رہا ہے جس کی طاقت سے انکار ممکن نہیں۔ پاکستانی صحافیوں نے ہر ملکی تحریک اور جمہوریت کی بحالی میں ہر آول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ آمریت کا دور ہو یا عدلیہ بحالی تحریک صحافی برادری نے ہمیشہ کلمہ حق کہا اور حکومتی جبر و تشدد کے باوجود حق وسچ کا ساتھ دیا۔ حنید لاکھانی نے اپنے والد کے اسپتال حسین لاکھانی اسپتال میں کراچی پریس کلب کے ممبران کیلئے مفت طبی سہولیات کا بھی اعلان کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے