Home / اہم خبریں / جنوبی پنجاب کا قیام پی ٹی آئی کے وعدوں کی تکمیل کا تسلسل ہے۔ کراچی ترقیاتی پیکیج سے کراچی کی روشنیاں بحال ہونگی ملک ترقی کرے گا۔ رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ

جنوبی پنجاب کا قیام پی ٹی آئی کے وعدوں کی تکمیل کا تسلسل ہے۔ کراچی ترقیاتی پیکیج سے کراچی کی روشنیاں بحال ہونگی ملک ترقی کرے گا۔ رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کا قیام پی ٹی آئی کے وعدوں کی تکمیل کا تسلسل ہے۔ عمران خان نے جو وعدہ کیا تھا و ہ پورا ہورہا ہے، جنوبی پنجاب کی عوام کے دیرینہ مطالبہ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے بل پیش کیا جائے گا۔ جنوبی پنجاب کے قیام سے نوکریوں میں بھی اضافہ ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی میں نمایاں کمی ہورہی ہے، ملک میں بے روزگاری کے خاتمے کے لئے نوجوانوں کو قرضے دیے جارہے ہیں، بیس ہزار گھروں کا منصوبہ بھی شروع کر دیا گیاہے، جس سے غریب بے گھر افراد کو اپنے گھر دیئے جائیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کی مسلسل جدوجہد اس بات کی ضمانت ہے کہ پاکستان ترقی کر رہا ہا ہے۔ عمران خان ملک کو مدینے کی ریاست بنانے کے لئے دن رات جدوجہد کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کراچی ترقیاتی پیکیج سے کراچی کی روشنیاں بحال ہونگی ملک ترقی کرے گا، کراچی کو ماضی میں حکومتوں نے مسلسل نظر اندا ز کر رکھا تھا پیپلزپارٹی نے کراچی کی ایک عوام کو کچھ نہیں دیا پانی کی ایک بوند کا منصوبہ بھی نہیں شروع کیا گیا تھا وفاقی حکومت کراچی سمیت پوری سندھ کی ترقی کے لئے اسکمیں دے رہی ہیں ہم پی ٹی آئی کی حکومت بغیر کسی تفریق کے عوام کی خدمت کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے