Home / اہم خبریں / ضلعی بار ایسوسی ایشن میرپورخاص کے صدر کی جانب سے وکلاء اور جوڈیشل اسٹاف کے لیے ایک روزہ فری کیلشیم ٹیسٹ کیمپ کا انعقاد کیا گیا

ضلعی بار ایسوسی ایشن میرپورخاص کے صدر کی جانب سے وکلاء اور جوڈیشل اسٹاف کے لیے ایک روزہ فری کیلشیم ٹیسٹ کیمپ کا انعقاد کیا گیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ضلعی بار ایسوسی ایشن میرپورخاص کے صدر ایڈوکیٹ جان علی جونیجو کی جانب سے وکلاء اور جوڈیشل اسٹاف کے لیے فری کیلشیم ٹیسٹ کا ایک روزہ فری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ ولسن ہیلتھ کیئر کمپنی کی جانب سے ڈسٹرکٹ فیلڈ مینیجر نورالعین، کوآرڈینیٹر احتشام، ایریا مینیجر عدیل خضر اور فوکل پرسن ایڈوکیٹ عمیر صدیق ملک کی جانب سے جدید اور مہنگے کیلشیم ٹیس بون منرلز ڈینسٹی (بی ایم ڈی) کے ٹیسٹ کیے گئے۔ 150 کے قریب وکلاء اور جوڈیشل اسٹاف کے ٹیسٹ کیے گئے جس میں 80 فیصد کیلشم کی کمی پائی گئی۔ اس موقع پر کیلشیم کو پورا کرنے والی ادویات بھی دی گئیں۔ بار کے صدر ایڈوکیٹ جان علی جونیجو کا کہنا تھا کہ ضلعی بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کی صحت کے خیال کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف قسم کے کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے اور آج کا کیمپ لگانے کا مقصد وکلاء اور جوڈیشل اسٹاف کی جسمانی منرزل وٹامن کو تشخیص کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی بار میں مستقبل میں جدید طبی معائنے کے کیمپ کا انعقاد کا جائے گا۔ اس موقع پر ضلعی بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر ایڈوکیٹ عدنان خرم، جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ مولا بخش راہو، سینئر وکلاء شوکت راہموں، غفار ناریجو، سنتوش کلال، دلاور پھنور، چودھری آصف، ندیم عباسی، شاھنواز لغاری اور دیگر موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایم ڈی اے وفد کا پریس کلب کا دورہ، رہائشی اسکیم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل یاسین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے