Home / اہم خبریں / ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص کے وفد کی میرپورخاص ضلعی بار آمد، ضلعی بار کے صدر اور ضلعی بار کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دی، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا

ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص کے وفد کی میرپورخاص ضلعی بار آمد، ضلعی بار کے صدر اور ضلعی بار کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دی، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نگران زونل آرگنائزر میرپورخاص خوشی محمد مغل، جوائنٹ زونل انچارج خالد تبسم، جوائنٹ زونل انچارج آفاق احمد، زونل ممبر فہیم عباس، چیئرمن میرپورخاص میونسپل انجنیئر کامران شیخ اور وائس چیئرمن فرید احمد کی میرپورخاص ضلعی بار آمد، ضلعی بار کے صدر ایڈوکیٹ جان علی جونیجو اور ضلعی بار کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر نائب صدر ضلعی بار ایڈوکیٹ عدنان خرم ، جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ مولا بخش راہوں، سابق جنرل سیکریٹری ضلعی بار ایسو سی ایشن ایڈوکیٹ شوکت راہموں، سینئر وکلاء دلاور پھنور، کامران بھٹی، احسن بھیل، ہاشم شر اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے میونسپل میرپورخاص میں منتخب چیئرمن وائس چیئرمن اور کونسلرز کو ترقیاتی فنڈز کی فراہمی میں انتظامی مشکلات کی اور چیف میونسپل آفیسر شفیق شاہ کی جانب سے انکے کام میں مداخلت کرنے کی شکایت کی۔ ایم کیو ایم کے وفد نے ضلعی بار کے صدر ایڈوکیٹ جان علی جونیجو سے شہر کی ترقی فنڈز کے اجراء میں مدد کرنے کا مطالبہ کیا۔ ضلعی بار کے صدر ایڈوکیٹ جان علی جونیجو نے ایم کیو ایم کے وفد کو یقین دلایا کہ وہ جلد چیف میونسپل آفیسر اور چیئرمن میونسپل کامران شیخ کے درمیاں اختلافات و اعتراضات کے خاتمے کے لیئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگیں اور کہا کہ ضلعی بار ہمیشہ شہر کی تعمیر ترقی میں پیش آنے والی رکاوٹوں کے خاتمے کے لیئے اپنا کردار ادا کرتی آرہی ہے اور مستقبل میں بھی اچھے نتائج کی مکمل کوشش کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایم ڈی اے وفد کا پریس کلب کا دورہ، رہائشی اسکیم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل یاسین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے