کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آغا خان ویمن فٹ بال کلب نے فائنل میں آغا خان گرلز فٹبال اکیڈمی کیخلاف 2-1 سے کامیابی حاصل کرکے لیثر لیگز ویمنز ڈے سون ڈے فٹبال ٹورنامنٹ کی فاتح ٹرافی اپنے نام کرلی۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ڈریم ورلڈ ریزورٹ میں منعقد کیے گئے ایونٹ میں جملہ 8 ٹیموں نے حصہ لیا جنہیں 4,4 کے 2 گروپ میں تقسیم کیا گیا۔ گروپ ’اے‘ میں دیا ایف سی گرین، آر کے گرین، جی ایف اے، آغا خان گرلز فٹبال اکیڈمی، گروپ ’بی‘ آغا خان ویمن ایف سی،، دیا ایف سی وائٹ، او جی ایف سی، سن رائز ایف سی پر مشتمل تھا۔ گروپ ’اے‘ سے آغا خان گرلز فٹبال اکیڈمی اور گروپ ’بی‘ سے آغا خان ویمن ایف سی نے بحیثیت گروپ لیڈر فائنل کھیلنے کی راہ ہموار کی۔ جہاں آغا خان ویمن ایف سی نے مہناز شاہ اور علیزہ کے ایک ایک گول کی بدولت 1-2 گول سے فیصلہ کن گول فتح حاصل کی۔ اے کے جی ویمن ایف سی سے تعلق رکھنے والی مہناز شاہ کو ٹورنامنٹ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈریم ورلڈ ریزارٹ مسٹر عرفان، ایگزیکٹیو ڈائریکٹرعبدالجبار راٹھور، طلحہ جعفری، مارکیٹنگ منیجر، فرازالہدی، جی ایم مارکیٹنگ، توصیف فیسلٹی ہیڈ، ڈائریکٹر ورلڈ گروپ کرنل ندیم قاضی، ڈائریکٹر ورلڈ گروپ سید فردوس آفاق، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ایمان انور، رمین شمیم، جوریہ رؤف اور کائنات امتیاز، لیثر لیگز کے سید شہروز رضوی، ریاض احمد، آصف معراج، حماد قاضی، وقاص اور ارباز وغیرہ بھی موجود تھے۔ خواتین کے عالمی دن کے سلسلے میں ویز کیمپس برانچ میں روٹس میلینیم ایجوکیشن کے تعاون سے لیثر لیگز نے اسلام آباد میں لڑکیوں کے لئے ایک نمائشی میچ کا انعقاد کیا۔ لیثرلیگز خواتین اور لڑکیوں کے واقعات کو یکساں اہمیت دینے کا عزم کیا ہے۔
![]()