تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اوتھل زیرو پوائنٹ کے قریب قومی شاہراہ پر پولیس آفیسر نذر زہری کی گاڑی کو حادثہ، حادثے میں سب انسپکٹر نذر محمد زہری جانبحق ہوگئے

اوتھل زیرو پوائنٹ کے قریب قومی شاہراہ پر پولیس آفیسر نذر زہری کی گاڑی کو حادثہ، حادثے میں سب انسپکٹر نذر محمد زہری جانبحق ہوگئے

لسبیلہ (رپورٹ: حسین بخش) اوتھل زیروپوائنٹ کے قریب قومی شاہراہ پر پولیس آفیسر نذر زہری کی گاڑی کو حادثہ، حادثے میں سب انسپکٹر نذر محمد زہری جانبحق ہوگئے، حادثہ قومی شاہراہ پر گاڑی کے سامنے آنے والے اونٹ سے ٹکرانے کے بعد پک اپ سے تصادم کے سبب رونما ہوا، جانبحق پولیس آفیسر نذر محمد ولد محمد یوسف کا تعلق بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے دشتگوران سے ہے، جن کی نعش ابتدائی طور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کی گئی بعدازاں شناخت عمل میں لانے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی، پولیس آفیسر نذر محمد زہری نے موٹروے پولیس اور مستونگ پولیس میں اپنی خدمات سرانجام دی، جبکہ آج وہ مستونگ سے حب سفر کر رہے تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے