تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق کا سخی سرور روڈ پر بناۓ جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ زائرین کے لیے سکریننگ کیمپ کا دورہ

کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق کا سخی سرور روڈ پر بناۓ جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ زائرین کے لیے سکریننگ کیمپ کا دورہ

ڈیرہ غازی خان (رپورٹ: انعام باری) کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق کے ہمراہ سخی سرور روڈ پر بناۓ جانے والے زائرین کے لیے کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی عبدالغفار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال، اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ غازی خان اسد چانڈیہ، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ شاہد ملک اور سی ای او ہیلتھ بھی موجود تھے۔ یہاں پر ان زائرین کو رکھا جائے گا جو 14 دن ایران اور 14 دن تفتان بارڈر پہ سکریننگ کا پراسس پورا کر چکے ہیں۔ ان کی ایک دفعہ پھر اس کیمپ پہ سکریننگ کی جائے گی اور سکریننگ پراسس مکمل کرنے کے بعد ان کو گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے