میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) حیدرآباد روڈ نزد کھان ناکہ پر قائم ڈنڈا بردار میونسپل میرپورخاص کی ٹیکس وصولی پوسٹ پر فی گاڑی سے تین سو روپے ٹیکس لینے اور ڈرائیوروں پر تشدد کرنے کا ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ نے نوٹس لے لیا۔ آج ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ ڈنڈا بردار ٹیکس وصولی پوسٹ پر تعینات افراد کی جانب سے ٹرک اور دیگر گاڑیوں کے ڈرائیوروں سے فی گاڑی تین سو روپے لینے اور ڈرائیوروں پر تشدد کرنے اور روڈ بلاک ہونے کی اطلاع ملتے ہی بلدیہ میرپورخاص چیک پوسٹ پر پہنچا اور وہاں موجود اہل محلہ، دکانداروں، کاروباری افراد نے ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ کے سامنے اس غیر قانونی پوسٹ کے ٹھیکیدار ریٹائرڈ فوجی نیاز نہڑی اور اسکی پشت پناہی کرنے والے محکمہ تعلیم کے ملازم ارباب مرتضی نہڑی اور انکے دیگر بھائیوں اسماعیل نہڑی کی جانب سے اس ڈنڈا بردار پوسٹ پر روزانہ ایک لاکھ سے زائد کی انکم کی وصولی اور گاڑیوں کے ڈرائیوروں پر روزانہ کی بنیاد پر تشدد کرنے اور پورے علاقے میں ایک خوف کی فضا قائم کرنے کی تحریری اور زبانی شکایت دی مقامی افراد نے ایم پی اے کو بتایا کہ بلدیہ سے اس اس ڈنڈا بردار پوسٹ کے ٹھیکے کی منظوری نہی ہوئی اور روزانہ ایک لاکھ روپے تک فی گاڑی سے تین سو سے پانچ سو روپے لیکر کمایا جاتا ہے اور سرکاری خزانے میں سات سے آٹھ سو روپے جمع کروائے جاتے ہیں۔ اس موقع پر ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ نے صوبائی وزیر بلدیہ سید ناصر شاہ، ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ذاہد حسین میمن اور ایس ایس پی جاوید بلوچ سے رابطہ کیا اور اس بھتہ وصولی پوسٹ کے فوری خاتمہ اور لوٹ مار کی انکوائری کرنے کی گزارش کی۔ ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ کسی کو بھی کسی شہری پر تشدد کرنے کی اجازت نہی دی جائے گی اور یہ تین سو روپے فی گاڑی لینے تشدد کرنے کے واقعیات تو نیشنل اور سپر ہائی ویز پر نہی ہوتے یہاں ان کو کس نے اجازت دی ہے؟؟. انہوں نے عوام کو.یقین دلایا کہ اس غیر قانونی بلدیہ پوسٹ کا خاتمہ کرکے عوام سے لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
![]()