کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ویمن ڈے کے موقع پر خواتین ٹین پن باؤلنگ کے نمائشی مقابلے 8 مارچ کو لیژر سٹی باؤلنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، مقابلوں کے اختتام پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا مہمان خصوصی ہونگی جبکہ اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران بھی موجود ہونگی، پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں ان مقابلوں میں اسلام آباد اور راولپنڈی کی خواتین شرکت کریں گی۔ مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔ مزید معلومات کے لئے پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔
![]()