Home / اہم خبریں / عافیہ کی سالگرہ پر قوم نے حکمرانوں کو ایک مرتبہ پھر وعدہ یاد دلایا ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

عافیہ کی سالگرہ پر قوم نے حکمرانوں کو ایک مرتبہ پھر وعدہ یاد دلایا ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ڈاکٹر عافیہ کی سپورٹرز کی جانب سے ملک بھر میں اور بیرون ملک بھی عافیہ کی سالگرہ کے موقع پر تقریبات منعقد کرکے ڈاکٹر عافیہ اور ان کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کرنے پران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عافیہ کی سالگرہ پر قوم نے حکمرانوں کو عافیہ کی واپسی کا وعدہ ایک مرتبہ پھر یاد دلایا ہے۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر”ہم ہیں شاہین فاﺅنڈیشن“ کے چیئرمین سید محمد عمادالدین کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے ملاقات میں گفتگو کررہی تھیں جن میں جنرل سیکریٹری ریحان خمیسانی، چیئرمین سندھ جاوید چوہدری گجر، سید رحمان علی، سید ذیشان عبداللہ، روزنامہ جرم کے ایڈیٹر عبدالاحد فاروقی و دیگر شامل تھے۔ ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ عافیہ کے اہلخانہ ہم ہیں شاہین فاﺅنڈیشن کے شکرگذار ہیں کہ انہوں نے عافیہ کے یوم پیدائش پر تقریب کا اہتمام کرکے ان کی دلجوئی کی۔ ”ہم ہیں شاہین فاﺅنڈیشن“ کے چیئرمین سید محمد عمادالدین نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو یقین دلایا کہ ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی تک ہم عافیہ موومنٹ کے ساتھ رہیں گے جس پر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ایک مرتبہ پھر معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے