Home / اہم خبریں / ضلع ہری پور کے دیرپا امن اور جرائم کے خاتمے کے لئے علماء اکرام کا کردار انتہائی اہم ہے۔ ڈی پی او ہری پور

ضلع ہری پور کے دیرپا امن اور جرائم کے خاتمے کے لئے علماء اکرام کا کردار انتہائی اہم ہے۔ ڈی پی او ہری پور

ہری پور (رپورٹ: عتیق سلیمانی) متحدہ علماء کونسل ہری پور کی دعوت پر ڈی پی او ہری پور سید اشفاق انور (پی ایس پی) کا دارلعلوم تعلیم السلام ملکیار کا دورہ۔ متحدہ علماء کونسل کے زیر اہتمام مختلف مسالک کے علماء اکرام کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ہری پور کا کہنا تھا کہ ضلع ہری پور کے امن و امان اور بین المسالک ہم آہنگی کا سہرا تمام علماء اکرام کے سر جاتا ہے۔ کسی بھی معاشرے کے اقدار کو حاصل کرنے اور مضبوط معاشی نظام کے لئے امن و امان کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔ معاشرے سے اخلاقی جرائم کے خاتمے اور دیگر سماجی برائیوں کے روک تھام کے لئے علماء اکرام ممبر کے ذریعے عوام کو وقتاً فوقتاً مناسب آگاہی کریں۔ معاشرے میں نفرت اور تفرقہ پھیلانے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کریں۔ جرائم پیشہ افراد اس معاشرے اور ہمارے بچوں کے مستقبل کے دشمن ہے۔ علماء اکرام ایسے عناصر کی نشاندہی کریں اور پولیس کے مثبت اقدامات میں تعاون کریں۔ میں بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہری پور پولیس کم وسائل کے باوجود بھرپور محنت اور جدوجہد کے ساتھ ہری پور سے تمام جرائم کے خاتمے کے لئے دن رات کام کرے گی اور اپنی ہر ممکن کوشش کے ساتھ علاقے اور عوام کی خدمت کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں سرف کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے