کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کیماڑی گیس لیک کی انکوائری کمیٹی کے سربراہ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے گزشتہ روز کیماڑی گیس کے اخراج کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے واقعہ سے متاثر ہونے والے علاقوں اور پاکستان انٹرنیشنل کنٹنیرز ٹرمنل پر برتھ کا دورہ کیا۔ متاثرہ علاقوں اور برتھ کا معائنہ کیا ۔ واقعہ سے متعلق ضروری معلومات حا صل کیں اس موقع پر وہ متاثرہ علاقوں عارضی ریلوے کالونی اور کسٹم کالونی گئے جہاں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے بھی ملاقات کی۔ انھوں نے اس موقع پر ان سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ا ن سے واقعہ سے متعلق تفصیلات تفصیلی طور پر حا صل کیں۔ اس موقع پر ایس پی کیماڑی ڈاکٹر عمران خان اور اسسٹنٹ کمشنر ہاربر عبدالرحیم قریشی بھی موجو د تھے۔ ایس پی کیماڑی اور اسسٹنٹ کمشنر ہاربر نے کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔
![]()