راجن پور (رپورٹ: انعام باری) علم روشنی ہے جہالت کے اندھیرے دور اورعلم سے انسانیت کی پہچان نصیب ہوتی ہے بین الاقوامی چیلنجز، بحرانوں وسماجی برائیوں کا تدارک و خاتمہ بھی نوجوان نسل کو جدید طریقہ تعلیم سے روشناس کرکے ہی کیا جا سکتا ہے سائنس، ریاضی، طب، انگلش، جغرافیہ و مطالعہ پاکستان کی تعلیم کے ساتھ قرآن و حدیث سے رہنمائی حاصل کرکے نبرد آزما ہوسکتے ہیں درس و تدریس پیشہ پیغمبری ہے اللہ رب العزت نے حضور پرنور رحمت اللعالمین محمد مصطفی ؐ کو بحیثیت معلم بنا کر مبعوث فرمایا آپ اساتذہ معمار قوم ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی، مذہبی و تعلیمی شخصیت میاں مسرت اللہ قریشی نے گورنمنٹ ہائی اسکول ہڑند میں سالانہ امتحانات کے نتائج کی پروقار تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت آج کی نوجوان نسل کو جدید طریقہ تعلیم سے روشناس کرکے ہی ہم دئیے گئے ہدف عبور کر سکتے ہیں۔ ضلع راجن پور تعلیمی میدان میں کسی کے پیچھے نہیں ہمارے نوجوانوں میں کافی ٹیلنٹ موجود ہے اور پنجاب حکومت بھی تعلیم پر خصوصی فوکس و توجہ کیے ہوئے ہے جدید آئی ٹی ٹیکنالوجی، سائنس،طب، جغرافیہ، اردو کے ساتھ ساتھ بنیادی اسلامی تعلیمات سے بھی بھرپور افادہ پائیں اور عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ انہوں نے بہترین سالانہ 100 فیصد شاندار نتائج دینے پر سربراہ ادارہ تدریسی سٹاف و طلباء کی شبانہ روز محنتوں و کاوشوں کو بھی بے حد سراہا۔
![]()