Home / اہم خبریں / صوبائی محتسب اعلی تقرری کیس، سندھ ہائی کورٹ کی سرکاری وکیل کو جواب داخل نہ کرانے پر سرزنش، 26 مارچ تک لازمی جواب جمع کرانے کی ہدایت

صوبائی محتسب اعلی تقرری کیس، سندھ ہائی کورٹ کی سرکاری وکیل کو جواب داخل نہ کرانے پر سرزنش، 26 مارچ تک لازمی جواب جمع کرانے کی ہدایت

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ حکومت کا وفاق سے صوبائی محتسب اعلی کی تعیناتی کے اختیارات چھیننے کیلئے بنائے گئے ایکٹ کے خلاف پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور کی جانب سے دائر کردہ آئینی درخواست نمبر 929/2020 کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس یوسف علی سعید پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ سرکاری وکیل اس سماعت میں بھی معزز عدالت میں جواب داخل نہ کرا سکے۔ عدالت نے سرکاری وکیل کو تاخیر کرنے پر سرزش کی اور 26 مارچ تک لازمی جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔ ججز نے سرکاری وکیل سے کہا کہ اگلی سماعت پر جواب داخل کرائیں یا نہ کرائیں، پاسبان کے وکیل کو سنا جائے گا، مزید مہلت نہیں دے سکتے اور اسی موقعہ پر فیصلہ کر دیا جائے گا۔عدالت نے مزید کہا کہ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کی درخواست پر 20 فروری کو نوٹس جاری ہوئے تھے اب تک جواب داخل کرا دینا چاہئے تھا۔ عدالت میں پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور اور ایڈووکیٹ عرفان عزیز ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ صوبائی حکومت کے پاس جو ادارے ہیں ان کی حالت اور کارکردگی انتہائی ناقص ہے۔ صوبائی محتسب اعلی کا ادارہ ایگزیکٹو اداروں کے احتساب کا ادارہ تھا اس ادارے کو بھی حکومت سندھ اپنے ہاتھ لے کر اپنے اور اپنے ماتحت اداروں کی کرپشن کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو دبانا چاہتی ہے۔ صوبائی محتسب اعلی کا ادارہ سندھ حکومت کے ماتحت چلنے والے اداروں کی نااہلی پر کاروائیاں کرتا آرہا ہے۔ سندھ حکومت کا یہ اقدام صوبائی محتسب اعلی کے اختیارات اور احتساب کے عمل کو سلب کرنے اور روکنے کی کوشش ہے۔ عرفان عزیز ایڈووکیٹ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی معزز عدالت سے استدعا کرتی ہے کہ وہ اس ایکٹ کو کالعدم قرار دیکر صوبائی محتسب اعلی کی تعیناتی کے اختیارات وفاقی حکومت کو واپس کرے تاکہ صوبائی محتسب اعلی کا ادارہ سندھ حکومت کے اداروں کی نااہلی کے خلاف بغیر کسی دباؤ کے کاروائی اور احتساب کے عمل کو جاری رکھ سکے۔ نیز آزاد و خود مختار ادارے کی طرح اپنے کام کو جاری رکھتے ہوئے عام آدمی کی شکایات کا ازالہ یقینی بناسکے۔عدالت نے سماعت 26 مارچ تک کے لئے ملتوی کردی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے