کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) کے صوبائی صدر یاسر عدیل شیخ نے مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کی طرف سے ضلع ملیر کراچی میں منعقد کئے گئے ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے شرکا اور کامیاب ٹیموں کے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد نواز شریف کی رہنمائی کی روشنی میں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) نوجوان نسل کو ملک کی قیادت کے لئے تیار کر رہی ہے۔ نوجوان حصول علم کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے جسمانی اور ذہنی فٹنس پر بھی توجہ دیں۔ تعلیم یافتہ اور صحت مند نوجوان ہی قیادت کے فرائض احسن طریقے سے ادا کر سکتے ہیں۔ کھیلوں کی صحت مند سرگرمیاں نوجوان نسل کی ذہنی بالیدگی اور جسمانی فٹنس کے لئے اہم کردار ادا کرتی ہیں لیبر ونگ کے ذمہ داران نے کراچی کے نوجوانوں کی غیر نصابی سرگرمیوں میں معاونت کر کے قائد میاں محمد نواز شریف کی ہدایات کو عملی جامہ پہنایا ہے۔ قائد میاں محمد نواز شریف ہمیشہ اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ صحت مند اور تعلیم یافتہ نوجوان ہی پاکستان کی بقا، سلامتی اور ترقی کی ضمانت ہیں۔ مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ ضلع ملیر کی جانب سے منعقد کئے گئے کرکٹ ٹورنامنٹ کے مہمانان خصوصی مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے صوبائی صدر یاسر عدیل شیخ، ایم ایس ایف کے صوبائی جنرل سیکریٹری عاقب خان تنولی، مسلم لیگ (ن) ضلع ملیر کے صدر فیروز خان اور دیگر مہمانان میں ابراہیم شاہ، اشرف زمان، شاہد تنولی، زوہیب، احمد یامین، محمد اسماعیل، خورشید، عامر شیخ، سید مدثر جیلانی، راوٗ راحیل اور رضوان شامل تھے۔ ایم ایس ایف (ن) سندھ کے صوبائی صدر یاسر عدیل شیخ نے آرگنائزنگ کمیٹی لیبر پریمئر لیگ کی ٹیم اور ایم ایس ایف (ن) ضلع ملیر کے عہدے داروں اور کارکنوں کو موجودہ ہنگامی دور میں صحت مند غیر نصابی سرگرمیوں کے انعقاد پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا نوجوان مستقبل کا رہنما بنے گا اس لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی خصوصی ہدایات ہیں کہ سندھ سمیت ملک بھر میں نوجوانوں کی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی بھرپور توجہ دی جائے۔ قائد نواز شریف اور مریم نواز شریف کی واضح ہدایات ہیں کہ نوجوانوں کو نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے تاکہ پاکستان کو مستقبل میں اعلی تعیم یافتہ اور بہترین جسمانی و ذہنی صلاحیتوں کی حامل قیادت میسر آسکے۔
![]()