کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے سینئر نائب صدر و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر بلوچ قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ قوم ایک غیور قوم ہے جس کی پاکستان کیلئے لازوال قربانیاں ہیں بلوچستان ہر دور میں تہذیب و تمدن کا مسکن رہا ہے۔ بلوچ کلچر ایک ایسا کلچر ہے جس میں محبت اور حب الوطنی کے خدوخال نمایاں ہیں۔ بلوچ ثقافت میں بلوچ قوم کی مہمان داری، وطن سے محبت اور خواتین کی عزت نمایاں اوصاف ہیں۔ ثقافت کسی بھی قوم کی شناخت ہوتی ہے اورزندہ قومیں کبھی اپنی ثقافت فراموش نہیں کرتیں۔ بلوچ قوم کی جانب سے اپنی ثقافت کو اجاگر کرنے کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ ملک میں بین الثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے بلوچستان کے لوگوں نے پاکستان کی خوشحالی، ترقی اور ملک میں امن و امان قائم کرنے میں اپنی جانوں کا نذرانہ دیا ہے جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا پاکستان میں بسنے والی تمام قومیں اس ملک میں ایک درخت کی طرح ہیں جو پورے ملک کی خوبصورتی کو اپنے اندر سمائے ہوئے ہیں بلوچ تہذیب اپنے اندر ہمت اور بہادری کی اعلیٰ کردار اور روایات کو سمائے ہوئے ہے بلوچ ثقافتی دن پر جہاں مختلف پروگرامز منعقد کیے جارہے ہیں وہیں ہمیں اس بات کا بھی عہد کرنا ہے کہ وطن عزیز کی ترقی میں ہم تمام قومیں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔
![]()