کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ حکومت نے گندم کی امدادی قیمت کا تعین کرلیا ہے۔ گندم کی فی من قیمت 1400 روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حتمی فیصلہ آج (منگل) کو سندھ کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ زرائع کے مطابق سندھ کے کاشتکاروں کی صوبائی حکومت کی جانب سے خوشی کی خبر ہے۔ زرائع کے مطابق سندھ حکومت نے گندم کی فی من امدادی قیمت 1400 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رواں سال سندھ حکومت 14 لاکھ ٹن گندم کسانوں سےخریدے گی۔ گندم کی امدادی قیمت کا حتمی فیصلہ آج (منگل) سندھ کابینہ اجلاس میں ہوگا۔ گندم بار دانے کی خریداری کے لیے ٹینڈر بھی جاری کیا ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کی رواں سال گندم بار دانے پر ہر ضلع کے لیے الگ کوڈ لگایا جائے گا۔ ہر ضلع کے لیے مخصوص بار دانہ کسی دوسرے ضلع میں استعمال نہیں ہوسکے گا۔
![]()