Home / اہم خبریں / بلوچ کلچر کی خوبصورتی سے پاکستان کا مثبت پہلو اجاگر ہوتا ہے۔ بلوچ کلچر ڈے پاکستان کی لوک ثقافت میں حسین اضافہ ہے۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب

بلوچ کلچر کی خوبصورتی سے پاکستان کا مثبت پہلو اجاگر ہوتا ہے۔ بلوچ کلچر ڈے پاکستان کی لوک ثقافت میں حسین اضافہ ہے۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضی وہاب نے بلوچ کلچرل ڈے پر بلوچ عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ کلچر کی خوبصورتی سے پاکستان کا مثبت پہلو اجاگر ہوتا ہے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ علاقائی کلچر پاکستان کے حسن میں رنگا رنگی بڑھاتے ہیں بلوچ کلچر ڈے منانے کا مقصد بلوچ ثقافت کو دنیا کے سامنے لانا ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی کے قدیم باشندے بلوچ ہیں اور کلچر ڈے پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ بلوچ کلچر ڈے روایات کے تسلسل کا خوبصورت امتزاج ہے۔ بلوچ کلچر ڈے پاکستان کی لوک ثقافت میں حسین اضافہ ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے