Home / اہم خبریں / کے ڈی اے پیس انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ میں لینڈ ریکوری اور انجینئرنگ کی فتوحات وسیم اندھر، راشد حسنی، مختار احمد اور رئیس احمد کی عمدہ بیٹنگ

کے ڈی اے پیس انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ میں لینڈ ریکوری اور انجینئرنگ کی فتوحات وسیم اندھر، راشد حسنی، مختار احمد اور رئیس احمد کی عمدہ بیٹنگ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے زیر اہتما م کے ڈی اے پیس انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ میں دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا، پہلے میچ میں لینڈ ریکوری کی ٹیم نے آئی ٹی کی ٹیم کو 64 رنز سے شکست دی جبکہ انجینئرنگ کی ٹیم نے سیکورٹی سیکریٹریٹ اور ماسٹر پلان کو 37 رنز سے شکست دی، پہلے میچ میں لینڈ ریکوری کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز اسکو ر کئے، وسیم اندھر نے ناٹ آؤٹ 61 رنز، عدنان احمد 40 اور حسام الکبیر نے 25 رنز اسکور کئے۔ آئی ٹی ٹیم کی جانب سے ذولقرنین نے 3، کمال صدیقی 2 جبکہ نور اظہر اور عامر صدیقی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، آئی ٹی کی ٹیم مقررہ 20 اورز میں 115 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، زوالقرنین 28 اویس احمد 18 مجاہد حسین نے 14 رنز اسکور کئے، لینڈ ریکوری کی جانب سے عدنان احمد نے 10 رنز دے کر 3 جبکہ فضیل بخاری خرم عارف شاکر علی اور عمیر احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، ٹورنا منٹ کے دوسرے میچ میں انجینئرنگ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز اسکور کئے، انجینئرنگ کی جانب سے کپتان راشد حسنی نے 47، مختار احمد 35 رئیس احمد 32 اور شاہ زیب نے 14 رنز اسکور کئے، سیکورٹی ماسٹرپلان کی جانب سے پیر علی، مدثر احمد، غنی اور نا صر ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، سیکورٹی ماسٹر پلان کی ٹیم مطلوبہ اسکور حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19.4 اورز میں 132 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، سیکورٹی ماسٹر پلان کی جانب سے ناصر صدیقی 35، اسامہ صدیقی 35، مطیع اللہ 19 اور ارشاد احمد نے 11 رنز اسکور کئے، انجینئرنگ کی جانب سے جنید احمد نے 18 رنز دے کر 3، جبکہ راشد حسنی اور مختار احمد نے 2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، بعد ازاں ان میچز کے مہمان خصوصی کے سی سی اے زون 6 کے سابق سیکرٹری ضیاء احمد صدیقی نے اس موقع پر کہا کہ میں اپنی جانب سے ایمپلائز یونین کو ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور یونین کے سرپرست اعلیٰ نوید انور صدیقی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے سرفراز نواز اکیڈمی پر شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر گراؤنڈ کو سرسبز اور شاداب بنانے میں اہم کردار ادا کیا، اور ہماری بھی کوشش ہے کہ انشاء اللہ عنقریب اس گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کے لئے پویلین اور جمنازیم کی سہولتیں شروع کی جائیں گی،اس موقع پر یونین کے صدر ندیم کھوکھر، سیکریٹری دلاور خان، شاہد سلیم، مجاہد حسین، طاہر جاوید، ٹورنامنٹ سیکریٹری ایاز منشی اور میڈیا کوآرڈی نیٹر ایم نسیم بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے