نوشہرہ (رپورٹ: اصغر خان) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ طحہ زبیر، اسسٹنٹ کمشنر پبی بینیش اقبال، اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ سمن عباس نے تحصیل نوشہرہ، پبی اور جہانگیرہ کے بازاروں میں ماسک کی دستیابی اور سرکاری قیمتوں کو برقرار رکھنے کے لئے میڈیکل سٹورز اور سرجکل ڈیلرز کی دوکانات کی جانچ پڑتال کی۔ کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر مارکیٹ میں ماسک کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنرز نے دکانداروں کو واضح کردیا کہ ہورڈنگ اور زیادہ پراٸس کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارواٸی جاری رہے گی۔
![]()