کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) کے صوبائی صدر یاسر عدیل شیخ نے بلدیہ ٹاؤن کے مقامی تعلیمی ادارے اقرا اسلامک سیکنڈری اسکول و کالج کے اوپن ہاؤس ڈے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ کے صوبائی صدر یاسر عدیل شیخ نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے قائد نواز شریف کے وژن کے مطابق پاکستان کو تعلیمی میدان میں بھی سر بلند کریں گے۔ قائد اعظم کے پاکستان کا مستقبل طلبہ و طالبات کے ہاتھوں میں ہے۔ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ کو علم کا گہوارہ بنانے کے لئے نوجوانوں کے شانہ بشانہ چلے گی۔ مقامی اسکول کے اوپن ہاؤس ڈے کی تقریب میں ایم ایس ایف(ن) سندھ کے رہنماؤں سیکریٹری اطلاعات مدثر جیلانی، کوآرڈینیٹر عامر شیخ، ضلع کورنگی کے صدر ابراہیم شاہ، جنرل سیکریٹری عثمان ملک، ضلع شرقی اور غربی ایم ایس ایف سوشل میڈیا ٹیم کے رہنماؤں محفوظ الرحمن، رحمان تنولی، رضا انصاری، فخر الحسنین اور رحمن مغل نے بھی شرکت کی۔ بلدیہ ٹاؤن ضلع غربی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں مقامی اسکول کے اوپن ہاؤس ڈے میں شرکت کے بعد ایم ایس ایف (ن) سندھ کے رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ریاست کو علم کا قلعہ بنانے کے لئے جامع منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ پاکستان کی ترقی خوشحالی اور سلامتی نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے۔ پاکستان کی آزادی میں جو تاریخی کردار علیگڑھ اور سر سید احمد خان جیسے رہنماؤں نے ادا کیا تھا اسی کردار کی روشنی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) علم ہی کے ہتھیار کے ذریعے پاکستان کو اقوام عالم کی قیادت کے منصب تک لے جائے گی۔ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے مقامی تعلیمی ادارے کے طلبہ و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل آپ کی صلاحیتوں اور مثالی تعلیمی کارکردگی کے ساتھ وابستہ ہے۔ آپ نوکری کے لئے علم حاصل کرنے کی بجائے ملک، معاشرے اور دنیا میں پاکستان کو نام بلند کرنے کے ارادے سے تعلیم پر توجہ دیں۔علمی میدان میں آپ کی بہترین کاوشیں خود بخود روزگار کے دروازے بھی کھول دیں گی۔مسلم اسٹوڈنٹس فیدریشن (ن) اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی رہنمائی اور سرپرستی میں پاکستان کے نوجوانوں کو بہترین تعلیمی ماحول اور دنیا سے مقابلے کے قابل بنانے کے لئے ہر ممکن معاونت کرتی رہے گی۔
![]()