تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے ٹنڈو الہیار کے صحافی نور احمد تھیبو پر منشیات فروشوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت، 24 گھنٹوں میں آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ

کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے ٹنڈو الہیار کے صحافی نور احمد تھیبو پر منشیات فروشوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت، 24 گھنٹوں میں آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے ٹنڈو الہیار کے صحافی نور احمد تھیبو پر منشیات فروشوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے چوبیس گھنٹوں میں خطرناک حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ کے یو جے کے صدر حسن عباس، جنرل سیکرٹری عاجز جمالی اور ایگزیکٹو کونسل کے اراکین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹنڈو الہیار کے قریب چھوٹے شہر مسن میں ہلال پاکستان کے مقامی نمائندے نور احمد تھیبو پر منشیات فروشوں نے حملہ کیا اور صحافی کو برہنہ کرکے شدید زخمی کیا صحافی کو تشویش ناک حالت میں ٹنڈو الہیار کے ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک ہے۔ کے یو جے سندھ حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ زخمی صحافی کو فوری طور پر کسے بڑے ہسپتال منتقل کرکے سرکاری خرچ پر غریب صحافی کا علاج کرایا جائے اور آئندہ چوبیس گھنٹے کے اندر صحافی پر حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا جائے۔ حملہ آور گرفتار نہ ہوئے تو سندھ بھر میں احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایئر انڈس کی 11 سال بعد پاکستانی فضائی مارکیٹ میں واپسی تین بڑے شہروں کے لیے پروازوں کی تیاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نجی ایئرلائن ایئر انڈس نے ایک دہائی سے زائد عرصے کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے