ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی ڈیرہ اسماعیل خان کی کاروائی، درابن چونگی کے قریب گندے نالے کے مضر صحت پانی سے گاجریں دھونے پر کاشتکار کو بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا، مضر صحت گاجریں تحویل میں لے کر انہیں موقع پر ضائع کردیا گیا، ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے ترجمان کے مطابق انہیں سٹیزن پورٹل کے ذریعے شکایت موصول ہوئی کہ درابن چونگی چاول گراﺅنڈ کے قریب کاشتکار گندے نالے کے غلیظ اور مضر صحت ناپاک پانی سے گاجریں دھوکر بازار میں فروخت کرتے ہیں جن کے استعمال سے شہریوں کے موذی امراض میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہے۔ ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی ڈیرہ اسماعیل خان کی ٹیم نے مذکورہ مقام پر کاروائی کے دوران نکاسی آب کے گندے نالے کے پانی سے کاشتکار کو گاجریں دھوتے ہوئے پایا جس پر تمام مضر صحت گاجروں کو تحویل میں لے کر انہیں موقع پر ضائع کرکے کاشتکار پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
![]()