تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اکلوتے بیٹے کو تیز رفتار گاڑی سے کچل کر جانبحق کرنے والے ڈرائیور کو پولیس نے عدالت میں پیش کردیا

اکلوتے بیٹے کو تیز رفتار گاڑی سے کچل کر جانبحق کرنے والے ڈرائیور کو پولیس نے عدالت میں پیش کردیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) اکلوتے بیٹے کو تیز رفتار گاڑی سے کچل کر جانبحق کرنے والے گاڑی ڈرائیور کو پولیس نے عدالت میں پیش کردیا۔ مہاجر کالونی رنگ روڈ پر 5 روز قبل ویگو گاڑی کی ٹکر سے 12 سالہ بچہ اشارب جانبحق ہوگیا تھا ورثاء نے کل رات ڈرائیور صغیر ولد عمر رحیم کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی تھی، آج جوڈیشل مجسٹریٹ ون میرپورخاص کی عدالت میں ملزم کو ریمانڈ کے لیئے پیش کیا گیا۔ اشارب کے والد نوید شیخ نے بتایا کہ ڈرائیور کو جلد از جلد عدالت سزا دے اور انکے ساتھ انصاف کرے۔ یاد رہے کہ نوید شیخ کی 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا تھا جوکہ روڈ حادثے میں جانبحق ہوگیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آرٹس کونسل کراچی میں SOVAPA المنائی سیریز کا کلاسیکی ڈرامہ ’’نقلِ مکانی‘‘ پیش، شاندار اداکار حاضرین کی بھرپور داد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے اسکول آف ویژول اینڈ پرفارمنگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے