Home / اہم خبریں / سندھ حکومت کی کراچی کے شہریوں کے لیے ایک اور کاوش، شہر کے وسط میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے۔ ترجمان حکومت سندھ و مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب

سندھ حکومت کی کراچی کے شہریوں کے لیے ایک اور کاوش، شہر کے وسط میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے۔ ترجمان حکومت سندھ و مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ حکومت کی کراچی کے شہریوں کے لیے ایک اور کاوش، شہر کے وسط میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے۔ سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آرٹس کونسل، شاہین کمپلیکس، ایس ایم لاء کالج کے اطراف نئی سڑکیں تیار کردی گئیں ہیں مصروف ترین علاقے ایم آر کیانی روڈ اور ملحقہ علاقوں میں سیوریج نظام، فٹ پاتھ، خوبصورت اسٹریٹ لائٹس بھی نصب کردی گئیں ہیں کروڑوں روپے کی لاگت سے شہریوں کو نئے ترقیاتی کاموں کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ فٹ پاتھوں پر ماربل کی بینچز، ڈسٹ بن بھی نصب کئے گئے ہیں سندھ سیکریٹریٹ کے باہر انڈر گراؤنڈ پارکنگ کا منصوبہ بھی تکمیل کے مراحل میں ہے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی نیبرہوڈ امپروومنٹ پروگرام کے تحت انڈر گراؤنڈ پارکنگ میں چار سو سے زائد کاریں اور چھ سو سے زائد موٹر سائیکلیں پارک کی جا سکیں گی انڈر گراؤنڈ پارکنگ منصوبے کے اوپر شہری مختلف کتابوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے کیونکہ پارکنگ منصوبے کے اوپری حصے پر مختلف خوبصورت قسم کے اسٹالز لگائے جائینگے جہاں شہری کتابیں پڑھ سکیں گے اطراف میں قائم لاء اور آرٹس کالج، این ای ڈی سٹی کیمپس پر بھی لائٹنگ کی جائیگی پارکنگ منصوبے کے اوپر خوبصورت اسٹالز اور سبزہ بھی لگایا جا رہا ہے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت پر یقین رکھتی ہے ہم دعوی نہیں بلکہ عملی کام کرتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے