Home / اہم خبریں / چین میں کرونا وائرس، تھر کول میں کام کرنیوالے 600 سے زائد چینی باشندوں کی پاکستان واپسی موخر کردی گئی

چین میں کرونا وائرس، تھر کول میں کام کرنیوالے 600 سے زائد چینی باشندوں کی پاکستان واپسی موخر کردی گئی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) چین میں کرونا وائرس، تھر کول میں کام کرنیوالے 600 سے زائد چینی باشندوں کی پاکستان واپسی موخر کردی گئی ہے۔ تھر کول انتظامیہ کے مطابق تھر میں کام کرنیوالی مائننگ، پاور کمپنیز نے چینی ملازمین کی واپسی میں مزید توسیع کردی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چین میں صورتحال بہتر ہونے تک ملازمین کو پاکستان نہ آنے کا حکم دیا گیا ہے۔ حکومت پاکستان کی طرف سے کلیئرنس ملنے کے بعد چینی ملازمین کی واپسی کا فیصلہ ہوگا۔ تھرکول پاور پراجیکٹس، مائننگ پر پہلے سے کام کرنیوالے چینی ملازمین کی روزانہ کی بنیاد پرمانیٹرنگ کی جارہی ہے تھر کول انتظامیہ کے مطابق تھر کول پاور پراجیکٹس پر کام کرنیوالے چینی باشندوں کی پاکستان واپسی کا فیصلہ مارچ کے وسط میں کیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے