Home / اہم خبریں / صوبائی وزیر تعلیم سندھ پرائیویٹ اسکولز کے طالب علموں کو نویں جماعت تا بارہویں جماعت مفت تعلیم کا اعلان کریں- اپسما عمر کوٹ کا مطالبہ

صوبائی وزیر تعلیم سندھ پرائیویٹ اسکولز کے طالب علموں کو نویں جماعت تا بارہویں جماعت مفت تعلیم کا اعلان کریں- اپسما عمر کوٹ کا مطالبہ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) آل پرائویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ عمرکوٹ کے عہدے داران کا اہم مشاورتی اجلاس جس میں پرائیویٹ اسکولز کے مسائل اور تعلیمی بورڈ کی حالیہ کارکردگی کے حوالے سے بات چیت کی گئی اجلاس میں سالانہ 5 فیصد فیسوں میں اضافے کی روشنی پر بھی مشاورت کی گئی اجلاس میں وزیر تعلیم سید سردار شاہ سے درخواست کی گئی کہ سندھ حکومت کی جانب سے پرائیویٹ اسکولز کے طالب علموں کو بھی نویں جماعت تا بارہویں جماعت تک پورے سندھ کے تعلیمی بورڑز میں تمام فیسوں کی معافی دی جائے جس طرح گورنمنٹ اسکولز کے طالب علموں کو فیسوں کی معافی دی گئی ہے۔ پرائیویٹ اسکولز میں بھی لوئر کلاس اور مڈل کلاس فیملیز کے طالب علموں کی بہت بڑی تعداد تعلیم حاصل کرتی ہے۔ اجلاس میں ماہ نومبر میں ڈسٹرکٹ عمرکوٹ میں ٹیچرز ٹریننگ اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے اسپوٹس گالا کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس کے آخر میں اپسما کے بانی و شہید چیئرمین سید خالد شاہ کے لئے فاتح خوانی کی گئی اور ان کی تعلیمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا-

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے