کراچی (رپورٹ: محمد لاریب) ڈالر اور روپے میں اتار چڑھاؤ کا کھیل جاری ہے آج ڈالر کی قیمت میں کمی آگئی انٹر بینک میں اڑتیس پیسوں کی کمی کے ساتھ ڈالر کی قیمت ایک سو تینتیس روپے پچیس پیسے ہوگئی۔ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں دن کی شروعات سے ہی شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 38 پیسے اضافہ ہوگیا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 133 روپے 25 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ 235 پوائنٹس کی کمی سے 100 انڈیکس 38 ہزار 270 پر آگیا ہے-
![]()