Home / اہم خبریں / ڈالر کی اُڑان روپے کی قمیت میں دن بدن کمی معاشی عدم استحکام کو جنم دے رہی ہے- سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری

ڈالر کی اُڑان روپے کی قمیت میں دن بدن کمی معاشی عدم استحکام کو جنم دے رہی ہے- سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری

کراچی (پریس ریلیز) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ ڈالر کی اُڑان روپے کی قمیت میں دن بدن کمی معاشی عدم استحکام کو جنم دے رہی ہے، 100 دن میں نیا پاکستان نہیں بن سکتا مگر عوام کو بھوک و افلاس کی طرف بھی نہیں لیجایا جائے، عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف خاموش نہیں رہینگے، گیس و بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آئی ایم ایف سے بھاری شرائط پر قرضے لینا ملک کے مفاد میں نہیں ہے، ڈالر کی اُڑان سے پاکستان کو 900 ارب کا نقصان پہنچا ہے، حکومت عوام پر واضع کرے ڈالر کی اُڑان میں تیزی کے اسباب کیا ہیں، آئی ایم ایف سے قرضے ملک وقوم کو گروی رکھنے کے مترادف ہونگے ،مہنگائی اور ڈالر کی اُڑان نے کاروبار اور صنعتوں کو شدید دھچکا لگایا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور سے واپسی پر کراچی ایئرپورٹ پر کارکنان کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جمہوریت کو مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں مگر عوام دشمن پالیسی پر چپ نہیں رہینگے، اب بھی وقت ہے حکومت اپنی پالیسیوں کا ازسر نو جائزہ لے اور عوام کی ترجمانی کرے ،ان کا کہنا تھا کہ حکمران اپنے وعدے پورے کریں، عوام پر لگائے گئے بلواسطہ یا بلا واسطہ ٹیکس فوری ختم کئے جائیں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوامی مسائل میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، حکومت اپنے کئے گئے وعدوں کے مطابق بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے، محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک میں غیر یقینی سیاسی صورت حال سے غیر ملکی سرمایہ کاری کو جگہ نہیں ملے گی حکومت اپنی تجارتی سیاسی پالیسیاں واضع کرے، مبہم پالیسیوں کے نتیجہ میں عوام غیر یقینی صورت حال کا شکار ہیں ایسی صورت حال سے نکالنے کیلئے حکومت اعلانات کی بجائے عملی اقدامات اٹھائے تاکہ ملک میں تجارتی اور سیاسی صورت حال مستحکم ہو سکے۔ کرپشن کے خلاف قد آوار شخصیات و سیاسی ہوں یا مذہبی بلا تفریق کاروائی کی گی تو عوام حکومت کے شانہ بشانہ ہوں گے-

 

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے