Home / اہم خبریں / چھبیسویں قائداعظم اوپن انٹر اسکول و انٹر کلب تائی کوانڈو چیمپئن شپ 2020، چیمپئن شپ کے دوسرے روز کراچی اور حیدرآباد کے کلبز کی بھرپور شرکت

چھبیسویں قائداعظم اوپن انٹر اسکول و انٹر کلب تائی کوانڈو چیمپئن شپ 2020، چیمپئن شپ کے دوسرے روز کراچی اور حیدرآباد کے کلبز کی بھرپور شرکت

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) زلفی انٹرنیشنل تائی کوانڈو اکیڈمی کے زیرِ اہتمام چھبیسویں قائداعظم اوپن انٹر اسکول اور انٹر کلب تائی کوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد سندھ اسپورٹس بورڈ میں ہوا، اس چیمپئن شپ میں کراچی اور حیدرآباد کے 25 سے زائد کلبز کے 550 سے زائد تائیکوانڈو پلیئرز نے جوش و ولولے اور قابلِ تعریف پرفارمنس پیش کی، چیمپئن شپ کے دوسرے روزکراچی اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے فائٹنگ، ووڈ بریکنگ اور پومزے کے ایونٹس میں اپنا لوہا منوایا اورشائقین سے خوب داد وصول کی۔پروگرام کے آرگنائزنگ سیکریٹری ماسٹر شبیر حسین نے نہایت احسن طریقے سے تمام کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات مہیا کی اور حوصلہ افزائی بھی کی۔ اور اس طرح کی چیمپئن شپ کو مستقبل میں مزید بہتر انداز میں کروانے کا یقین دلایا، مزید کہ جس قدر اسٹوڈنٹس مثبت سرگرمیوں میں خود کو مصروف عمل رکھنے سے صحت مند رہیں گے۔ اس موقع پر موجود، سینئر ماسٹر ندیم اصفہانی، ماسٹر رضوان زبیری، ماسٹراشفاق احمد، ماسٹرراجا 3589 رضوان بھٹی (حیدرآباد)، ماسٹر ایس ایم ناصر علی، ماسٹر نور احمد عباسی، ماسٹر بدرالرحمن، ماسٹرجاوید خالد، ماسٹر حسن علی، ماسٹر ناظم برکت علی، ماسٹر شہباز، ماسٹر عدیب اور ٹیکنیکل ٹیم میں آفیشلز، ریحان اکرم، مومن، احسن، فراز، سیف، بلاول، حذیفہ، حاشر، حیدر، حاجی عبدالرحیم، اطہر، عمیمہ، زینب اورسیدہ سمیرا نے ججز کے فرائض انجام دیئے۔ اختتام پر مہمانِ خصوصی نے تمام کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات و اسناد تقسیم کیں۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے