تازہ ترین
Home / اہم خبریں / روحانی طلبہ جماعت ضلع غربی کراچی کا ماہانہ پروگرام بسلسلہ ایصال ثواب اور جنرل باڈی اجلاس

روحانی طلبہ جماعت ضلع غربی کراچی کا ماہانہ پروگرام بسلسلہ ایصال ثواب اور جنرل باڈی اجلاس

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ترجمان روحانی طلبہ جماعت ضلع غربی کراچی محمد حماد کے مطابق مورخہ 16 فروری بروز اتوار کو روحانی طلبہ جماعت ضلع غربی و جماعت اصلاح المسلمین کراچی نےایک عظیم الشان پروگرام کیا۔ اس پروگرام میں خصوصی شرکت صوبہ سندھ زون 2 کے جنرل سیکریٹری محمد حسین طاہری اور مرشد مربی کے پیارے خلفائے کرام نے کی۔ پروگرام عصر تا عشاء جاری رہا۔ پروگرام شروع ہونے سے پہلے برانچز کے ساتھ اجلاس کیا گیا جس میں ماہ جنوری کی کارکردگی پر برانچز کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔ پروگرام میں خصوصی لیکچر کاروبار کے موضوع پر محمد حماد طاہری نے دیا جس میں کاروبار کے بنیادی اصول دوستوں کو سمجھائے گئے۔ آخر میں حالیہ انتقال پانے والے مرحومین کے لیے اوراد و وظائف ایصال ثواب کیئے گئے۔ نشست کے اختتام میں دعائے جامع خلیفہ مشتاق طاہری نے کی۔ پروگرام میں روحانی طلبہ کے دوستوں کی کل تعداد 120 سے ذائد رہی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے