میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس آف سندھ ہائی کورٹ، سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے معزز ججز صاحبان کی میرپورخاص ضلعی بار کی تقریب حلف برداری میں 22 فروری کو آمد انتظامات کا جائزہ لینے اور کمیٹیاں تشکیل دینے کا اہم اجلاس ضلعی بار ایسوسی ایشن کے صدر سپریم کورٹ کے وکیل ایڈوکیٹ جان علی جونیجو کی سربراہی میں ضلعی بار میرپورخاص میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران ایڈوکیٹ عدنان خرم، ایڈوکیٹ مولا بخش راہو، ایڈوکیٹ ہتیش کمار، ایڈوکیٹ دلاور حسین پھنور، امین بھٹی، ارباب جان محمد، تلوک چند بھیل، میر نصر اللہ ٹالپر، سینئر وکلاء میر نعیم ٹالپر، شوکت راہموں، ملک نظیر، سکندر کولاچی، خان محمد پھنور، کاشف پھوڑ، ہاشم شر، عبداللہ ہالیپوٹو، ممتاز جروار، دھنی بخش مری، رانا محمد علی، رانا گوہر اور دیگر وکلاء نے شرکت کی۔ اجلاس میں پانچ پانچ وکلاء پر مشتمل پندرہ کمیٹیاِں تشکیل دی گئیں جس میں اسٹیج مینیجمنٹ، مہمانوں کا پرتپاک استقبال کرنے کے لئے، عشائیہ کے انتظامات سنبھالنے، میڈیا میبجمنٹ، سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کی کمیٹیاں شامل ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 22 فروری کو 6:30 پر چیف جسٹس آف پاکستان، سپریم کورٹ کے پانچ معزز ججز صاحبان، چیف جسٹس آف سندھ ہائی کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے معزز 15 ججز صاحبان مختلف اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز صاحبان، سپریم کورٹ بار سندھ ہائی کورٹ بار اور سندھ بار کونسل کے سینئر عہیداران وہ ممبران کا والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کل ایک ہزار معزز مہمانان کو مدعو کیا گیا ہے جس میں میرپورخاص ڈویژن اور ضلعی انتظامیہ بھی شامل ہے۔
![]()