تازہ ترین
Home / اہم خبریں / قومی شناختی کارڈ کے بغیر پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی

قومی شناختی کارڈ کے بغیر پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) دہشت گردی کی روک تھام اور سیکورٹی خدشات کے پیش نظر قومی شناختی کارڈ کے بغیر پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، بین الاضلعی روٹس اور بین الصوبائی روٹس پر سفر کرنے والے پبلک ٹرانسپورٹروں کی انتظامیہ کو اس ضمن میں آگاہ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے پنجاب اور پشاور سمیت مختلف شہروں کو جانے والی گاڑیوں کی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ بغیر شناختی کارڈ کے مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت نہ دی جائے اگر اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا توا س کی ذمہ داری متعلقہ گاڑی ڈرائیور پر عائد ہوگی۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹرانسپورٹروں، گاڑی کے مالکان اور عملے کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ تمام مسافروں پر نظر رکھیں، مشکوک مسافر اور مشکوک سامان کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ پولیس سٹیشن کو دی جائے، ذرائع نے بتایا ہے کہ مختلف بس اڈوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو بھی سادہ کپڑوں میں تعینات کردیا گیا ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے