کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پنجابی ادبی کونسل اور پنجابی برادری اتحاد (سندھ) کے چیئرمین چوہدری اکمل خورشید کاہلوں نے پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری حلیم عادل شیخ کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا جس میں پنجابی برادری اتحاد سندھ کی کی جانب سے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا گیا اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماء ڈاکٹر مسرور علی سیال، پی ایس 87 کے امیدوار سردار قادر بخش گبول و دیگر رہنماء بھی موجود تھے جبکہ پنجابی برادری اتحاد کے رہنماء عابد حسین علوی، عامر اقبال اعوان، چوہدری عدنان ظفر، چوہدری مقبول احمد گجر، عبیدالله گورائیہ، ارشد جاوید بنگش، اختر علی آرائیں، ملک فیصل اعوان، ذیشان علی کمبوہ، محمد جاوید شر، چوہدری عبدالرحمان آرائیں، اسلم محمود خان و دیگر شامل تھے- اس موقع پر حلیم عادل شیخ، چوہدری خورشید اکمل کاہلوں، ڈاکٹر مسرور سیال اور پی ایس 87 کے امیدوار سردار قادر بخش گبول نے خطاب بھی کیا-
![]()