Home / اہم خبریں / پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے مکمل میچز پاکستان میں ہونے کا خیر مقدم کرتا ہوں، پاکستان کرکٹ بورڈ کا یہ بڑا کارنامہ ہے۔ سابق صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر سید جنید علی شاہ

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے مکمل میچز پاکستان میں ہونے کا خیر مقدم کرتا ہوں، پاکستان کرکٹ بورڈ کا یہ بڑا کارنامہ ہے۔ سابق صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر سید جنید علی شاہ

کراچی (رپورٹ : ذیشان حسین) سابق صوبائی وزیر کھیل اور اصغر علی شاہ میموریل اسپورٹس فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے مکمل میچز پاکستان میں ہونے کا خیر مقدم کیا ہے اور اسے پاکستان کرکٹ بورڈ کا بڑا کارنامہ قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا بے شمار نامور غیر ملکی کرکٹرز کی ایونٹ میں شرکت اس بات کا ثبوت ہوگی کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے جہاں انٹرنیشنل کرکٹ مقابلوں میں سیکوریٹی کا کوئی مسئلہ نہیں، خوش آئند بات یہ بھی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کے بعد جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کو پاکستان مدعو کررہا ہے، انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے تمام میچز شائقین کرکٹ کی دلچسپی کا باعث بنیں گے، ایونٹ میں شریک تمام ٹیمیں متوازن ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ ابھی کسی بھی ٹیم کو فیورٹ قرار نہیں دیا جاسکتا، مجھے امید ہے ما ضی کی طرح اس سال بھی سندھ حکومت اور ہمارے سیکوریٹی ادارے کھلاڑیوں کیلئے سیکوریٹی کے مثالی انتظامات کریں گے۔ ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے کہا کہ پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئین کوئٹہ کلیڈیرز اور کراچی کنگز کو کراچی میں ہونے والے میچز میں کراوڈ کی جانب سے بھر پور پزیرائی حاصل ہوگی، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اس مرتبہ نو میچز کا انعقاد کراچی کے شائیقین کیلئے تحفہ سے کم نہیں ہے امید ہے کراچی کے لوگ بڑی تعداد میں پی ایس ایل کے میچز کو گراونڈ جاکر انجوائے کرینگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے