تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کندھ کوٹ کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او 1 پولیس اہلکار اور 1 خاتون زخمی

کندھ کوٹ کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او 1 پولیس اہلکار اور 1 خاتون زخمی

کندھ کوٹ/ تنگوانی (رپورٹ: پیر بخش تنگوانی) کندھ کوٹ کے درانی مہر پولیس تھانے کے حدود کچے میں مغویوں کی بازیابی کیلئے مسلسل چلنے والے پولیس آپریشن میں ڈاکو اور پولیس کے مابین جدید اسلحے سے فائرنگ کی گئی، ڈاکوؤں نے پولیس پر چار راکٹ لانچر کے گولے بھی فائر کردیئے۔ شدید فائرنگ کی وجہ سے ایس ایچ او کشمور زیاد نوناری اور ایک پولیس اہلکار صدام حسین چاچڑ سمیت ایک خاتون بھی فائرنگ سے زخمی ہوئے جن کو کندھ کوٹ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ کندھ کوٹ ضلع بھر کے مختلف تھانوں کی پولیس کا ایس ایس پی کندھکوٹ سید اسد رضا شاہ اور ڈی ایس پی تنگوانی پیر منظور شاہ کے قیادت میں پولیس کی جانب سے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے تاہم پولیس کی جانب سے اے پی سی چین بکتر بند گاڑیاں اور جدید اسلحہ کا استعمال کیا جارہا ہے، ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ وقفے سے بدستور جاری ہے۔ پولیس نے ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو بھی آگ لگا کر تباہ کردیا پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ راکیٹ لانچر فائر ہونے اور جدید اسلحے کا استعمال ہونے کے وجہ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے اور پولیس آپریشن کے دوران لوگ گھروں تک محصور ہوکر رہ گئے۔ ایس ایس پی کندھکوٹ سید اسد رضا شاہ نے بتایا کہ ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو آگ لگا کر تباہ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ تمام مغویوں کی بازیابی تک پولیس کی آپریشن جاری رہے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلا ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل : ویسٹ انڈیز ویمنز. نے پاکستان ویمنز کو 113 رنز سے ہرادیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے کپتان ہیلی میتھیوز کی کریئر بیسٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے