Home / اہم خبریں / پاکستان شاہینز نے ایم سی سی کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے پر احسان عادل مین آف دی میچ قرار

پاکستان شاہینز نے ایم سی سی کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے پر احسان عادل مین آف دی میچ قرار

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان شاہینز اور ایم سی سی کے درمیان پچاس اوورز پر مشتمل میچ ایچیسن کالج لاہور میں کھیلا گیا۔ ایم سی سی کے دورہ پاکستان میں شامل واحد پچاس اوورز پر مشتمل میچ میں، پاکستان شاہینز نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی، میزبان ٹیم کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایم سی سی نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔ راس ویٹلے 51 رنز بناکر سب سے نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستانی شاہینز کے احسان عادل نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاکستان شاہینز نے مطلوبہ ہدف 45 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عمران رفیق نے 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان شاہینز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو احسان عادل کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت ایم سی سی کے ابتدائی 3 کھلاڑی 42 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے تاہم راس ویٹلے اور وِل روڈز نے چوتھی وکٹ کے لیے 68 رنز کی شراکت قائم کی۔ راس ویٹلے 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی بدولت 51 جبکہ وِل روڈز 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جس کے بعد رولوف مروو نے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے رولوف مروو نے سفیان شریف کے ہمراہ ساتویں وکٹ کے لیے 63 رنز کی شراکت قائم کی۔ پاکستان شاہینز کے احسان عادل نے 10 اوورز میں 34 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایم سی سی نے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان شاہینز کی آدھی ٹیم 114 رنز بناکر پویلین واپس لوٹی تو بائیں ہاتھ کے بلے باز عمران رفیق اور حسن محسن نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو فتح دلادی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 91 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم ہوئی۔ عمران رفیق 66 اور حسن محسن 49 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان شاہینز نے مطلوبہ ہدف 30 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔ ایم سی سی کی جانب سے اولیور ہان نے 2 جبکہ سفیان شریف اور رولوف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر فاسٹ باؤلر احسان عادل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ایم سی سی کرکٹ ٹیم 17 فروری کو ناردرن کے خلاف ایچیسن کالج لاہور میں ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی۔ جبکہ دوسرا ٹی ٹونٹی 19 فروری کو ایم سی سی کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ایچیسن کالج لاہور میں کھلا جاۓ گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے