تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سمبڑیال میونسپل کمیٹی کے نائب قاصد نے غربت سے تنگ آکر خود کو گولی مار لی

سمبڑیال میونسپل کمیٹی کے نائب قاصد نے غربت سے تنگ آکر خود کو گولی مار لی

سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) سمبڑیال میونسپل کمیٹی کے نائب قاصد نے غربت سے تنگ آکر خود کو گولی مار لی۔ تفصیلات کے مطابق منڈی سمبڑیال کا رہائشی رانا عثمان میونسپل کمیٹی سمبڑیال میں نائب قاصد کی ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا جس کو میونسپل کمیٹی کے ظالم افسران نے مبینہ طور پر ملی بھگت کر کے نوکری سے فارغ کردیا تھا۔ نوکری سے فارغ ہونے کے باعث اس کے گھر کا چولہا ٹھنڈا پڑ گیا اور غربت کی وجہ سے گھریلو ناچاقی روز کا معمول بن چکا تھا۔ غربت اور روز روز کے لڑائی جھگڑوں سے تنگ آکر اس کی بیوی پانچوں بچوں کو اپنے ساتھ لیکر میکے چلی گئی جس کے باعث رانا عثمان نے دلبرداشتہ ہو کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی نیت سے خود کو گولی مار لی۔ سر میں گولی لگنے سے رانا عثمان زخمی ہوگیا جسے شدید زخمی حالت کے پیش نظر ابتدائی طبی امداد کی غرض سے سیالکوٹ سول ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن حالت تشویشناک ہونے کے باعث مضروب کو لاہور ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

دورۂ سری لنکا: پاکستان ویمن ٹیم کا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے