ڈیرہ مراد جمالی (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس کی کاروائی ایک گھر پر چھاپہ مارکر شکار پور سندھ سے اغوا کی گئیں دو مغوی لڑکیوں کو بازیاب کراکر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ائی جی نصیرآباد شہاب عظیم لھڑی اور ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل ڈیرہ مراد جمالی ملک عبدالغفار سیلاچی کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی ڈیرہ مراد جمالی سکندر سعید عمرانی، سب انسپکٹر قادر رند، جاڑا خان جویہ نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ مراد جمالی کے مکان پر چھاپہ مارکر دو مغوی لڑکیوں سویرا اور شمائلہ کو بازیاب کراکر دو ملزمان چاند اور یونس مسیح کو گرفتار کرلیا ہے پولیس کے مطابق ملزمان نے لڑکیوں کو شکار پور سندھ سے اغوا کرکے ڈیرہ مراد جمالی لائے تھے شکار پور میں ایف آئی آر درج ہے۔ سٹی پولیس ڈیرہ مراد جمالی گرفتار ملزمان چاند اور یونس مسیح سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔
Home / اہم خبریں / ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس کاروائی، شکار پور سندھ سے اغوا کی گئیں دو مغوی لڑکیوں کو بازیاب کروالیا، دو ملزمان گرفتار