Home / اہم خبریں / کراچی ڈاکس پولیس کی مچھرکالونی میں کاروائی، ٹرک پر پشاور سے اسمگل کی گئی ایک من چرس برآمد۔ ایس ایس پی سٹی مقدس حیدر

کراچی ڈاکس پولیس کی مچھرکالونی میں کاروائی، ٹرک پر پشاور سے اسمگل کی گئی ایک من چرس برآمد۔ ایس ایس پی سٹی مقدس حیدر

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی ڈاکس پولیس کی مچھرکالونی میں کاروائی، ٹرک پر پشاور سے اسمگل کی گئی ایک من چرس برآمد، منشیات وصول کرنے کے لئے آیا ہوا ٹیکسی ڈرائیور گرفتار، ٹرک ڈرائیور فرار۔ ایس ایس پی سٹی مقدس حیدر نے بتایا کہ چرس بھیجنے والے نے پشاور سے ٹیکسی ڈرائیور کو فون پر "قالین لے لو” کا کوڈ ورڈز استعمال کیا۔ ٹرک ڈرائیور مچھر کالونی کی پارکنگ میں ڈلیوری دینے کیلئے انتظار کر رہا تھا۔ ایس پی کیماڑی ڈاکٹر عمران نے بتایا کہ ایس ایچ او ڈاکس نصیر تنولی کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، ٹرک، ٹیکسی اور منشیات قبضے میں لے کر ڈاکس تھانے منتقل کردی گئی، منشیات کی برآمدگی کا مقدمہ درج، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (سپرا) کی سندھ اسمبلی آفس میں ممبر خاور حسین کی پہلی برسی کی دعائیہ تقریب

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (سپرا) کے متحرک رکن اور سینئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے