تازہ ترین
Home / اہم خبریں / شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی آف لاء میں سالانہ امتحانات جاری، ڈین فیکلٹی آف لاء پروفیسر ڈاکٹر رخسار احمد نے امتحانات کا جائزہ لیا

شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی آف لاء میں سالانہ امتحانات جاری، ڈین فیکلٹی آف لاء پروفیسر ڈاکٹر رخسار احمد نے امتحانات کا جائزہ لیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی آف لاء پاکستان کی واحد لاء یونیورسٹی ہے جو اپنی منیجمنٹ اور انتظامی امور میں پورے ملک میں مشہور ہے جس کے تعلیم یافتہ نوجوان پاکستان بار کونسل، سندھ بار کونسل اور دنیا کے مختلف ممالک میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں یقینا وکالت ایک معزز پیشہ ہے جو مظلوم کو انصاف دلانے میں اہم رول پلے کرتا ہے اور ججز کے سامنے فریادی کی فریاد احسن طریقے سے پیش کرکے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی آف لاء میں سالانہ امتحانات شروع ہوچکے ہیں جس میں جملہ سمسٹرز کے امتحانات جاری ہیں اور طلبہ اپنی قابلیت اور ذہانت کا امتحان دے رہے ہیں امتحانات کے دوران یونیورسٹی آف لاء کے ڈین فیکلٹی آف لاء پروفیسر ڈاکٹر رخسار احمد تعلیم دوست اور طلبہ و یونیورسٹی کے جملہ معاملات کو بخوبی سرانجام دے رہے ہیں شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء اپنے تعلیمی میدان میں ثانی نہیں رکھتی جس کی بنیادی وجہ ڈین فیکلٹی آف لاء پروفیسر ڈاکٹر رخساراحمد کی انتھک محنت اور لازوال کاوشیں شامل ہیں اور ان کے ساتھ چیئرمین پروفیسر اویس شیخ اور اسسٹنٹ چیئرمین پروفیسر جاوید مسعودی اس وقت امتحانی امورکا بخوبی جائزہ لے رہے ہیں دوران امتحان ڈین فیکلٹی آف لاء پروفیسر ڈاکٹر رخسار احمد، چیئرمین پروفیسر اویس شیخ اور اسسٹنٹ چیئرمین پروفیسر جاوید مسعودی نے امتحانی ہال کا وزٹ کیا اس موقع پرفیکلٹی ڈین پروفیسر رخسار احمد کا کہنا تھا کہ نوجوان ہمارا ملک کا سرمایہ ہیں اور نوجوانوں کو بہترین تربیت کے ساتھ عمدہ تعلیم دینا ہمارا مذہبی، ملکی اور پیشہ ورانہ فرض ہے طلباء کو چاہیے کہ اپنے امتحان پر توجہ دیں آج ہمارے نوجوان تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کی بہترین خدمت کرسکتے ہیں اور اپنا ملکی وقار بلند کر رہے ہیں اس موقع پر یونیورسٹی کا دیگر اسٹاف بھی شامل تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے