مردان (رپورٹ: اصغر خان) مردان تخت بھائی آصف کلی میں تربیتی جہاز گرنے کے بعد جہاز میں آگ بھڑک اُٹھی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 کی فائر اور میڈیکل ٹیمز موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو 1122 ٹیمز امدادی کاروائی میں مصروف۔ تخت بھائی آصف کلی میں گرنے والاجہاز رسالپور ٹریننگ اکیڈمی کا تربیتی طیارہ ہے۔ تربیتی طیارے کا پائلٹ معمولی زخمی ہے جس کو ریسکیو 1122 ایمبولینس میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی کرنے کے بعد پائلٹ کو ریسکیو 1122 ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
![]()