تازہ ترین
Home / اہم خبریں / خضدار قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں میاں بیوی بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی

خضدار قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں میاں بیوی بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی

خضدار (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) خضدار قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں میاں بیوی بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی۔ خضدار لیویز کے مطابق پیر کی صبح کوئٹہ سے کراچی جانیوالی مسافر بس اور کار کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ سمان کے مقام پر تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچایا گیا جہاں طبی امداد کے دوران حاجی محمد ایوب ولد محمد اللہ، بی بی گل زوجہ حاجی محمد ایوب، محمد ایاز ولد محمد ایوب اور محمد نعیم ولد محمد رحیم ساکنان چمن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ شدید زخمی شعیب احمد ولد بہار خان کو ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے، جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے